پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، وفاقی حکومت کاعوام سے عیدی وصول کرنے کا فیصلہ

حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوئی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے۔ وفاقی حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 49 روپے اضافے کی سمری موصول ہوئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

وفاقی حکومت نے 14 مارچ کو ایک ہفتے کے لیے 23 ارب روپے کا بوجھ اٹھایا تھا اور 14 سے 20 مارچ تک پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں۔ حکومت نے پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں یہ بوجھ اٹھایا تھا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 49 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ روکا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے لیے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں، کیونکہ وفاقی حکومت پرائس ڈیفرنشیل کلیمز اٹھا سکتی ہے۔ پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت میں 121 روپے 77 پیسے صرف ٹیکس شامل ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 73 روپے 42 پیسے ٹیکس شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں