ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور میں بارش جبکہ گلگت، سکردو، ہنزہ اور دیگر علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور دیگر مقامات پر بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے پشاور، مردان، سوات اور چترال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے حیدرآباد، کراچی اور دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب اور دیگر علاقوں میں آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تیز ہواؤں سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں