قطر کی ایل این جی پیداوار ایرانی حملوں کے باعث 17 فیصد تک کم ہو گئی ہے، جو 3 سے 5 سال تک بحال نہیں ہو سکے گی۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو سعد الکعبی نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداوار کی صلاحیت کو 17 فیصد تک متاثر کیا ہے۔ یہ کمی کم از کم 3 سے 5 سال تک بحال نہیں ہو سکے گی۔
الکعبی نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ تنصیبات کی مرمت پر تقریباً 26 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور قطر کو اٹلی، بیلجیئم، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ ایل این جی سپلائی کے کچھ معاہدے عارضی طور پر معطل کرنا پڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال کے باعث قطر کو سالانہ تقریباً 20 ارب ڈالر تک ریونیو نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ تیل اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر یورپ اور برطانیہ میں۔













