راولپنڈی میں رکشہ ڈرائیور کی طالبہ سے غیر اخلاقی حرکات، مقدمہ درج

راولپنڈی میں رکشہ ڈرائیور نے 13 سالہ طالبہ سے غیر اخلاقی حرکات کی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی میں رکشہ ڈرائیور کی طالبہ سے غیر اخلاقی حرکات، مقدمہ درج

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھانہ گوجرخان کے علاقے میں ایک 13 سالہ طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی غیر اخلاقی حرکات کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

والد کے مطابق ان کی بیٹی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے اور اسے اسکول سے پک اینڈ ڈراپ کے لیے رکشہ لگوا رکھا گیا تھا۔

والد نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور ماجد بچی کو اسکول سے گھر چھوڑنے آ رہا تھا جب اس نے راستے میں غیر اخلاقی حرکات کی کوشش کی اور بچی کے کپڑے پھاڑ دیے۔

ملزم پہلے بھی بچی پر بری نظر رکھتا تھا۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں