علیزہ شاہ نے یاسر نواز کی صلح کی پیشکش مسترد کردی

علیزہ شاہ نے یاسر نواز کی صلح کی پیشکش کو سختی سے رد کر دیا، ماضی کے تلخ اختلافات کے بعد دونوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیزہ شاہ نے یاسر نواز کی صلح کی پیشکش مسترد کردی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ علیزہ شاہ نے سینیئر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کی صلح کی پیشکش کو سخت لہجے میں رد کر دیا۔ دونوں کے درمیان جاری لفظی جنگ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ڈرامہ سیریل ‘میرا دل میرا دشمن’ کے سیٹ سے شروع ہونے والے اختلافات اب تلخی میں بدل چکے ہیں۔

یاسر نواز نے علیزہ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے مستقبل کے پراجیکٹ میں بطور مرکزی اداکارہ کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی، لیکن علیزہ نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کبھی بھی کام نہیں کریں گی۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب یاسر نواز نے ایک ٹی وی شو میں علیزہ پر تنقید کی اور اداکارہ کے ساتھ کام کے تجربے کو ناخوشگوار قرار دیا۔ علیزہ نے ان پر نامناسب رویے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر وہ بات کرتے رہے تو وہ ان کے خلاف سامنے آئیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں