کاسا 1000 منصوبے میں پاکستان کی 27 ملین ڈالر کی بچت

پاکستان نے کاسا 1000 منصوبے کے اخراجات میں کمی کر کے 27 ملین ڈالر کی بچت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کاسا 1000 منصوبے میں پاکستان کی 27 ملین ڈالر کی بچت

سٹاک ہوم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کاسا 1000 توانائی منصوبے میں پاکستان کو نمایاں اقتصادی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس میں 27 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے بیان کے مطابق سویڈن میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں پاکستان نے کاسا 1000 منصوبے کے کنٹریکٹر کے تخمینہ شدہ اخراجات میں کمی لا کر اس بچت کو یقینی بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کے مفادات کا مؤثر تحفظ کیا گیا۔ کیئر اینڈ کسٹڈی کی لاگت 32.9 ملین ڈالر سے کم ہوکر 9 ملین ڈالر ہوگئی جسے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تقسیم کیا جائے گا، اس سے پاکستان کو نمایاں مالی بچت حاصل ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں