آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے لیے نیا قومی نغمہ ‘میری مٹی میری جان’ جاری کر دیا، جو پاکستانی قوم کے فخر اور قومی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے موقع پر نیا قومی نغمہ ‘میری مٹی میری جان’ جاری کر دیا۔ یہ نغمہ پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر اور پاکستانیت کی عکاسی کرتا ہے، اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قومی روح کو اجاگر کرتا ہے۔
نغمے کا دلکش کورس اور پُرجوش دھنیں نوجوانوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ اس کی جدید موسیقی اور منفرد انداز اسے نئی نسل سے منسلک کرتا ہے۔
یہ نغمہ یومِ پاکستان کے علاوہ آنے والے دنوں میں بھی قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر گونجتا رہے گا۔













