لاہور: موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا، زائد کرایہ واپس کروانے کی مہم بھی جاری ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سنٹرل ریجن موٹر وے اور ہائی وے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈگی اور سامان رکھنے والی جگہ پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی سلطان چوہدری کی ہدایات پر زائد کرایہ کے خلاف مہم جاری ہے اور این فائیو سنٹرل سیکڑ ون، ایم سی 1 اور ایم سی ٹو زون میں زائد کرایہ واپس کروایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اوورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے جبکہ اوور سپیڈنگ کے خلاف نئی حد رفتار پر عملدرآمد جاری ہے۔ موٹرویز پر کار کیلئے رفتار 100 اور ہیوی ٹریفک کیلئے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔ قومی شاہراہوں پر کار 80 اور ہیوی ٹریفک کیلئے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار مقرر کی گئی ہے۔
عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ عید کے دوران محتاط سفر کریں اور سیفٹی کو یقینی بنائیں۔













