ایران نے اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کیا

ایران نے حیفہ میں آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کیا جس میں ملٹی وار ہیڈ نصراللہ میزائل استعمال ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کیا

حیفہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے شہر حیفہ میں آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کر دیا، جس میں ملٹی وار ہیڈ نصراللہ میزائل کا استعمال کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں اشدود اور حیفہ کی آئل ریفائنریز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خیبر شکن، عماد اور حاج قاسم میزائل بھی استعمال ہوئے۔ ان حملوں سے حیفہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

یہ حملے ایران کے پارس گیس فیلڈ پر حملے کے ردعمل میں کیے گئے ہیں، جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور عالمی توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب خطے کے دیگر ممالک میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے، سعودی عرب، ابوظہبی، قطر اور کویت کی تنصیبات کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں