عراقی فضائی حدود بند ہونے سے 500 پاکستانی زائرین کربلا میں محصور ہیں۔ رقم اور اشیائے ضروریہ ختم ہو چکی ہیں جبکہ ادویات کی قلت بھی ہے۔
کربلا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ایران اسرائیل جنگ کے باعث عراقی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے پانچ سو سے زائد پاکستانی زائرین کربلا میں محصور ہو گئے ہیں۔
پاکستانی زائرین میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ زائرین کے پاس رقم ختم ہو چکی ہے اور انہیں اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی بیمار بزرگ زائرین کی حالت خراب ہو رہی ہے۔
یہ زائرین 9 رمضان المبارک سے عراق میں زیارتوں کے لیے موجود ہیں اور اب محصور ہیں۔













