عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں نمایاں اضافہ، قیمتوں میں تیزی

عیدالفطر سے قبل پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں واضح اضافہ ہوا ہے، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی سالانہ 7 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں نمایاں اضافہ، قیمتوں میں تیزی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عیدالفطر سے قبل پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور سالانہ مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں ٹماٹر کی قیمت میں 25 فیصد اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 7.33 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈبل روٹی، انڈے، بیف، آلو، انرجی سیور، لکڑی اور سگریٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 24.46 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایک سال کے دوران سرخ مرچ 15.20 فیصد اور بیف 11.72 فیصد مہنگا ہوا۔ خشک دودھ کی قیمت میں 10 فیصد اور مٹن کی قیمت میں 9.61 فیصد اضافہ بھی سامنے آیا ہے۔

گزشتہ سال کی نسبت ڈیزل کی قیمت میں 30 فیصد اور پیٹرول کی قمیت میں 25.75 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ گیس چارجز بھی 30 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ ایل پی جی بھی سالانہ بنیاد پر 23.86 فیصد تک مہنگی ہوچکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں