وفاقی پولیس کے 350 سے زائد اہلکار سنگین مقدمات میں ملوث نکلے

وفاقی پولیس کے 350 سے زائد اہلکار کرپشن، ڈکیتی و چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 2018 سے 2025 تک 248 مقدمات میں 356 اہلکار نامزد ہوئے، صرف 4 کو سزا ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی پولیس کے 350 سے زائد اہلکار سنگین مقدمات میں ملوث

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی پولیس کے 350 سے زائد اہلکار سنگین مقدمات میں ملوث نکلے ہیں۔ پولیس افسران و اہلکاروں پر کرپشن، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 2018 سے 2025 تک 248 مقدمات میں 356 پولیس اہلکار نامزد ہوئے۔ سات سالوں میں صرف چار مقدمات میں ملوث اہلکاروں کو سزا ہوئی جبکہ 38 کیسز میں اہلکار بری ہوئے۔ دیگر مقدمات تا حال زیر التواء ہیں۔

مختلف تھانوں میں اب بھی پولیس اہلکاروں کے خلاف 210 مقدمات موجود ہیں۔ ان مقدمات میں اہلکار اور افسران مختلف دفعات کے تحت ملزمان ہیں۔ 38 مقدمات میں نامزد پولیس اہلکار عدالتوں سے بری ہو چکے ہیں، زیادہ تر اہلکار صلح یا مدعی کی جانب سے شکایت واپس لینے پر بری ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں