ایران نے جنگ کے دوران 20 اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا، اسرائیلی حکام کی تصدیق۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے جنگ کے دوران 20 اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کسی اسرائیلی لڑاکا طیارے کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم پائلٹس کو کئی بار میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، تاہم سینٹ کام کے ترجمان کے مطابق طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔













