ایرانی صدر نے صہیونی ریاست پر ریاستی دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی جارحیت پر خدشات کا اظہار کیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی فطرت ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے جبکہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت پر شدید خدشات ہیں۔
صدر نے بیان دیا کہ امریکی جارحیت اور سپریم لیڈر کی شہادت نے نیا معیار قائم کر دیا ہے جو عالمی تنازعات اور قانونی اصولوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ اگر دنیا خاموش رہی تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں کئی ممالک متاثر ہو سکتے ہیں اور اگر عالمی برادری نے مضبوط موقف اختیار نہ کیا تو اس کی آگ بہت سوں کو جھلسا سکتی ہے۔












