امریکا نے یو اے ای کو 7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، جس میں پیٹریاٹ میزائل اور جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے متحدہ عرب امارات کو 7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کے لیے 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 1.3 ارب ڈالر کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر کی فروخت کی اجازت دی ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔













