اسرائیلی وزیراعظم: ایران جنگ تیزی سے ختم ہو سکتی ہے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران جنگ لوگوں کی توقع سے بھی زیادہ تیزی سے ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ساؤتھ پارس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی وزیراعظم: ایران جنگ تیزی سے ختم ہو سکتی ہے

یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران جنگ لوگوں کی توقع سے بھی زیادہ تیزی سے ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ساؤتھ پارس پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا، تاہم امریکی صدر ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی کی صلاحیت ختم کر دی ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران جنگ پر ان اور ٹرمپ کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، اور ان کے درمیان اس سطح کی کوآرڈینیشن پہلے نہیں دیکھی گئی۔ ان کے مطابق ٹرمپ لیڈر ہیں اور وہ ان کے اتحادی ہیں۔

ایران نے امریکی بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے اب تک 9 کو تباہ کر دیا ہے، جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ سینٹ کام کے مطابق یہ طیارہ بحفاظت اترا۔

دیگر متعلقہ خبریں