فیفا نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو امتیازی سلوک پر جرمانہ عائد کیا۔
زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو امتیازی سلوک اور کھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
یہ کارروائی فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی، جس میں اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو متعدد خلاف ورزیوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
فیفا کی کمیٹی نے اسرائیل کو تین ہوم میچز میں امتیازی سلوک کے خلاف نمایاں بینر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی سخت وارننگ جاری کی ہے۔















