مفتی پوپلزئی کی رویت کمیٹی نے بھی عید الفطر ہفتے کے روزمنانے کا اعلان کردیا

پشاور میں مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے 21 مارچ بروز ہفتے کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور: مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے عید الفطر کا اعلان کردیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔ جامع مسجد قاسم خان میں منعقدہ اجلاس میں چاند نظر نہ آنے پر 30 روزے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پشاور کے علاقے تھانہ کابلی میں واقع جامع مسجد قاسم خان میں شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ مولانا خیر البشر کی زیر نگرانی اجلاس ہوا جبکہ مفتی پوپلزئی طبیعت ناسازی کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔

کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چاند نظر نہیں آیا، اس لئے عید الفطر 21 مارچ کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں