عمران خان کی عید پر خاندان سے ملاقات کروانے کی درخواست، وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزیراعظم کو خط

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر ملاقات کی سہولت کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی عید پر خاندان سے ملاقات کروانے کی درخواست، وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزیراعظم کو خط

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عید کے موقع پر اہلخانہ سے ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی ہمدردی کے تحت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں مزید کہا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔ قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات اور طبی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ قانون کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو حقوق فراہم کیے جائیں اور ان کے لیے فوری ہدایات جاری کی جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں