ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ‘دی ہنڈرڈ’ کو پہلی جبکہ آئی پی ایل کو تیسری بہترین کرکٹ لیگ قرار دیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کی مہنگی ترین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بہترین لیگ کا مقام حاصل نہ ہو سکا۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے حالیہ ورلڈ لیگز کی رینکنگ جاری کی، جس میں انگلینڈ کی ‘دی ہنڈرڈ’ لیگ پہلے نمبر پر رہی، جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی دوسرے نمبر پر آئی۔
رینکنگ میں آئی پی ایل کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا۔ ‘دی ہنڈرڈ’ کو 75.2، ایس اے ٹی ٹوئنٹی کو 68، اور آئی پی ایل کو 62.6 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے۔
گلوبل پلیئرز باڈی کے مطابق آئی پی ایل کو مہنگی لیگ ہونے کے باوجود پلیئرز رائٹس اور ویلفیئر میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی رینکنگ کے مطابق بی بی ایل 62.5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
دیگر لیگز میں ایم ایل سی چھٹے، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ساتویں، سی پی ایل آٹھویں، ابوظہبی ٹی 10 نویں اور بی پی ایل دسویں نمبر پر ہیں۔















