چین کا علی لاریجانی کی شہادت پر اظہار افسوس، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

چین نے علی لاریجانی کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا علی لاریجانی کی شہادت پر افسوس، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی معاملات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ بیان پر بھی شدید ردعمل دیا اور خطے میں امن کے قیام کے لئے چین کی ثالثی کی کوششوں کا ذکر کیا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدگی خطے کو غیر یقینی حالات کی طرف لے جا رہی ہے۔ عالمی برادری کو بھی اس کشیدگی پر شدید تشویش ہے، اس لئے تمام فریقین کو فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنی چاہئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں