عیدالفطر پر سندھ کے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ

سندھ حکومت نے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ اوورچارجنگ کی شکایات کو فوری حل کیا جا سکے اور مسافروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عیدالفطر پر سندھ کے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ افسران مسافر عوام کی سہولت کے لیے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور اوورچارجنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سندھ بھر میں 3000 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس دلائی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 45 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے اوورچارجنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور فوری کارروائیاں کی گئیں۔ عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں