ڈارک سورڈ اسپائی ویئر سے لاکھوں آئی فون صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا

‘ڈارک سورڈ’ اسپائی ویئر آئی فون صارفین کے لیے خطرہ، متاثرہ ویب سائٹس کے ذریعے ذاتی ڈیٹا چوری کر سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈارک سورڈ اسپائی ویئر سے لاکھوں آئی فون صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ‘ڈارک سورڈ’ نامی نیا اسپائی ویئر دنیا بھر میں آئی فون صارفین کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ یہ اسپائی ویئر متاثرہ ویب سائٹس کے ذریعے ڈیٹا چوری کرتا ہے، جس کے لیے صرف ایک ویب سائٹ وزٹ کرنا کافی ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ اسپائی ویئر آئی او ایس کے ورژن 18.4 سے 18.7 تک کے آلات کو متاثر کر رہا ہے۔ ایپل کے مطابق، تقریباً 25 فیصد آئی فونز ان ورژنز پر موجود ہیں، جس کے باعث کروڑوں صارفین اس کے نشانے پر ہیں۔

ڈارک سورڈ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فون میں انسٹال کیے بغیر ہی صارف کے ذاتی اور مالی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔ یہ کال ریکارڈ، رابطہ نمبرز، تصاویر، لوکیشن ہسٹری، پاس ورڈز، آئی کلاؤڈ ڈیٹا، میسجز، ای میلز، واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور کرپٹو والیٹ کی معلومات چوری کر سکتا ہے۔

نومبر میں سعودی عرب میں اس کا ابتدائی حملہ ایک جعلی اسنیپ چیٹ ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا، جبکہ حالیہ حملوں میں یوکرین میں سرکاری اور نیوز ویب سائٹس کو ہیک کر کے صارفین کو نشانہ بنایا گیا۔ ماہرین کے مطابق، یہ ہیکنگ ٹول ایک نئے رجحان کا حصہ ہے جہاں ڈیٹا چوری کر کے فوری طور پر غائب ہو جایا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں