اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے بنکرز کی کمی اور میزائل حملوں کے ڈیوٹیسے انکار

اسرائیلی فوجی حفاظتی بنکرز کی عدم فراہمی پر ڈیوٹی سے انکار کر رہے ہیں، میزائل حملوں کے خوف نے انہیں مجبور کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی فوجی حفاظتی بنکرز کی کمی پر ڈیوٹی سے انکاری

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے بنکرز کی کمی اور میزائل حملوں کے خوف کے باعث ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ رضاکار فوجیوں نے ناکافی تحفظ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا ہے۔ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے بنکرز کی فراہمی بار بار مؤخر کی جا رہی ہے۔ ایک فوجی نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائرن بجتے وقت وہ ہیلمٹ پہن کر دعا کرتے ہیں۔ اہلکاروں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو فوج دور دراز اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے، وہ اپنے سپاہیوں کو بنکر فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں