سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے؛ ایاز شوکت پانچ سال کے لیے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سینئر قانون دان ایاز شوکت کو پانچ سال کے لیے اتھارٹی کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے چیئرمین اور پانچ ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جو کہ پانچ سال کی مدت کے لیے ہے۔ ایاز شوکت اس وقت بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عید کے بعد بطور چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اتھارٹی کو غلط معلومات اور خبروں سے متاثر افراد کی شکایات وصول کرنے اور متعلقہ مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا اختیار ہوگا۔ اتھارٹی شکایت موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر احکامات جاری کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں