پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا اعلان

پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کی تنخواہوں سے 2 دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں سے 2 دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ یہ کٹوتی وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام صوبائی وزراء، اسپیشل اسسٹنٹس، ایڈوائزرز اور پارلیمانی سیکریٹریز کی دو ماہ کی تنخواہوں کی کٹوتی ہوگی۔ اس کے علاوہ، پنجاب اسمبلی کے تمام ممبران کی تنخواہوں میں دو ماہ کے لیے 25 فیصد کٹوتی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں