شاہین آفریدی کی میزبانی میں اسلام آباد میں افطار ڈنر

شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں کرکٹرز کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہین آفریدی کی میزبانی میں اسلام آباد میں افطار ڈنر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر کرکٹرز کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور مقامی کھلاڑیوں سمیت زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین نے شرکت کی۔

لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ اسلام آباد میں جاری تھا، تاہم تیسرے دن کی سرگرمیاں بارش کی نذر ہو گئیں۔ لاہور قلندرز کا اسکواڈ 23 مارچ کو لاہور میں دوبارہ اکٹھا ہوگا۔

پی ایس ایل 11 کے لیے سعود شکیل کو کوئٹہ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر اور معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے پر موجود رہیں گے۔ ایونٹ کے میچز ملک کے 6 شہروں میں ہوں گے اور افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں