قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی مذمت

قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ سے منسلک توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی ایران اور قطر کی مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یو اے ای کے بیان میں کہا گیا کہ ایران میں واقع پارس جنوبی فیلڈ قطر کے شمالی میدان سے منسلک ہے، اور اسرائیل کا اس فیلڈ کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ یو اے ای نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں