آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خطے میں آئل تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ اس کی قیمت میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 97.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس میں 1.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ میں تیل کی یومیہ سپلائی میں 7 سے 10 ملین بیرل تک کی کمی ہوئی ہے، جس کے باعث مستقبل میں قیمتیں 150 سے 200 ڈالر تک جانے کا خدشہ ہے۔















