پی ایس ایل 11 کے لئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل 11 کے لئے جزوی این او سی مل گیا جبکہ نیوزی لینڈ سیریز میں شرکت محدود کر دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 کے لئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 کے لئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سیریز کے باعث جزوی این او سی دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مستفیض الرحمان کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی ملی ہے۔

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش میں 17، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز اور 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ بنگلا دیشی ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہوگا، جہاں مستفیض الرحمان، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین پی ایس ایل کے معاہدے کے تحت حصہ نہیں لیں گے۔

بنگلا دیش بورڈ نے کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب رہنے کا کہا ہے کیونکہ یہ سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لئے اہم ہے۔ مستفیض الرحمان کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو مختلف تاریخوں تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں