وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چاند رات پر بازاروں میں اضافی پولیس نفری تعینات اور خواتین پولیس اسکواڈ کے گشت کا حکم دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چاند رات پر بازاروں میں اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے بازاروں میں خواتین پولیس اسکواڈ کے گشت کی ہدایت بھی دی تاکہ ہراسانی کے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
وزیراعلی نے بازاروں اور مارکیٹوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمرے اور نائٹ ویژن دوربین استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مزید برآں، اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھانے اور وین اڈے اور بس اسٹینڈ پر مسلسل مانیٹرنگ کے احکامات جاری کیے ہیں۔
مریم نواز نے بس اور وین کی ونڈسکرین پر مقررہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔














