ریاض میں سعودی عرب کے زیر اہتمام اجلاس میں ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی اور خلیجی ممالک کے دفاع کا حق تسلیم کیا گیا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران خلیجی ممالک کے سول انفراسٹرکچر، ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، سفارت خانوں اور عوامی جگہوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے۔
اجلاس نے ایران کو فوری حملے روکنے، بین الاقوامی قوانین اور ہمسایہ ممالک کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایران کو پراکسی جنگوں کو ترک کرنے اور مسلح ملیشیا کی حمایت ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطے کے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کی حمایت کا اظہار کیا اور حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔














