سعودی وزیر خارجہ نے ایران پر اسلامی ممالک کے لیے مشکلات بڑھانے کا الزام لگایا اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کی۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسلامی ممالک کے لیے ہمیشہ مشکلات بڑھائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت سے لیکر عراقی معاملات میں مداخلت کو فروغ دیا ہے۔ ایران نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کرکے جرائم میں حصہ لیا اور لبنان میں سیاست دانوں کے قتل اور عراق میں سیاسی اجارہ داری کے لیے اپنے حمایت یافتہ فورسز کا ساتھ دیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوال اٹھایا کہ ایران کی اسلامی دنیا کی حمایت کہاں ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے اور خلیجی ممالک پر حملے کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ سعودی عرب سیاسی اور مذاکراتی عمل کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔













