ایران نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل داغے، تین طیارے تباہ اور آگ بھڑک اٹھی۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے 20 روز سے جاری جنگ کے دوران اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں تین طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق میزائلوں کے ٹکڑے ہینگرز پر کھڑے طیاروں پر گرے، جس سے ایک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے دیگر علاقوں میں بھی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی جانب سے ان حملوں میں شدت اس وقت دیکھی گئی جب اسرائیل نے ایرانی گیس فیلڈ پر بمباری کی۔ سپریم لیڈر نے علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔













