پاکستان میں عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا، عید الفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، جس کی وجہ سے عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 19 مارچ کو نیا چاند صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم شام کے وقت چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں نہیں ہے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں