رمضان پیکیج کے تحت 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں مکمل کر دی گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔
شہباز شریف نے رقوم کی شفاف فراہمی پر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگیاں سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کے تحت 19 لاکھ 55 ہزار 620 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں اور مستحقین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔
9999 ہیلپ لائن پر 1.7 ملین کالز موصول ہوئیں جبکہ 2.7 ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔ اس پیکیج نے ڈیجیٹل نظام میں صنفی تقسیم کم کرنے میں مدد دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔















