عاطف اسلم پی ایس ایل 11 کے اینتھم ‘بیٹ پہ کھیلیں گے’ کے لیے منتخب، لیگ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اینتھم کے لیے گلوکار عاطف اسلم کا انتخاب کیا ہے۔
عاطف اسلم پی ایس ایل 11 کے اینتھم ‘بیٹ پہ کھیلیں گے’ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب عاطف اسلم پی ایس ایل کے لیے گائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس میں مختلف ٹیمیں اپنا بہترین کھیل پیش کریں گی۔















