جنگ کے دوران 9 تیل کے جہاز پاکستان پہنچے، پی این ایس سی

پی این ایس سی کے مطابق جنگ کے دوران 9 تیل کے جہاز پاکستان لائے گئے جن میں پونے 6 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنگ کے دوران 9 تیل کے جہاز پاکستان پہنچے، پی این ایس سی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تیل کے 9 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان پی این ایس سی کے مطابق تقریباً پونے 6 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل اور 61 ہزار میٹرک ٹن گیس آئل درآمد کیا گیا ہے۔

پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فریٹ ریٹس میں اضافے کے باوجود قومی جہاز رانی کمپنی نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا اور درآمدی عمل کو بلا تعطل جاری رکھا۔

دیگر متعلقہ خبریں