سلمان آغا پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں شامل

آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں سلمان آغا پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان آغا پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں شامل

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستانی کرکٹر سلمان آغا پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔ سلمان آغا نے اپنی رینکنگ میں 9 درجہ بہتری حاصل کی ہے۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستانی بیٹر بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں۔

بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کی رینکنگ میں 4 درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 31ویں نمبر پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں