سدھو موسے والا کا ‘اے آئی ٹور’ وفات کے تین سال بعد اعلان کیا گیا ہے، جس میں ان کا ڈیجیٹل کردار عالمی سطح پر پرفارم کرے گا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی وفات کے تین سال بعد ان کے نام سے ایک منفرد اے آئی ٹور کا اعلان کیا گیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران اور جذباتی کر دیا ہے۔
گلوکار کی ٹیم نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘سائنڈ ٹو گاڈ’ ٹور کی تفصیلات شیئر کی ہیں، جس کے تحت عالمی ٹور میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ سدھو موسے والا کا ڈیجیٹل کردار اسٹیج پر پیش کیا جائے گا۔
یہ اے آئی کردار امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پرفارم کرے گا۔ خاص طور پر پاکستان میں اس اعلان کے بعد خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا گیا ہے۔
سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ کے ذریعے قتل کیا گیا تھا، جس کا الزام لارنس بشنوئی کے گینگ پر عائد کیا گیا تھا۔ ان کی موت نے میوزک انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔















