وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں، ویزے کی ضرورت نہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں اور انہیں ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ عید کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے بات کرائی جائے گی، جیسا کہ پہلے بھی ہر عید پر ہوتا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آتے وقت ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرنا ہو گی۔














