ایران کے صدر نے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔ صدر نے سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسماعیل خطیب، علی لاریجانی اور عزیز ناصرزادہ کے ساتھ کچھ خاندان کے افراد بھی حملے میں جاں بحق ہوئے۔
مسعود پزیشکیان نے ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بزدلانہ حملہ ان کے ساتھیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہداء کا مشن پہلے سے زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گا۔
یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے رات کے وقت کیا گیا تھا جس کا دعویٰ انہوں نے خود کیا۔ اسماعیل خطیب ایران کے اہم سیکیورٹی عہدیدار تھے اور وزارت انٹیلی جنس کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔












