وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے یورپی و خلیجی اتحادیوں سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد طلب کی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا نے اتحادیوں سے آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے مدد طلب کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اتحادیوں سے مزید فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے اور وہ یورپی و خلیجی اتحادیوں سے بات چیت جاری رکھیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی فوج کے پاس آبنائے ہرمز کے لیے کچھ منصوبے موجود ہیں اور اتحادیوں سے مزید کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ نے ٹرمپ کے دورے کے مؤخر ہونے پر اتفاق کیا ہے، امریکی صدر کے دورہ چین کی نئی تاریخ جلد مقرر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔












