ایرانی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کے بعد کشیدگی، ایران کا خلیجی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی

ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں خلیجی ممالک کی تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی خلیجی ممالک کو جوابی کارروائی کی دھمکی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں خلیجی ممالک کی تیل و گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ایران کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی پانچ اہم تنصیبات کو ممکنہ طور پر ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی سامرف ریفائنری، جبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس، متحدہ عرب امارات کا الحسن گیس فیلڈ اور قطر کے راس لفان و مسیعید صنعتی مراکز ممکنہ اہداف میں شامل ہیں۔

ایران کی وزارتِ پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے میں چند تنصیبات کو نقصان پہنچا، تاہم فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فضائیہ نے کیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے دوران ایران کی توانائی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ایران بھی میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے ساؤتھ پارس پر حملے کو خطے کی کشیدگی میں اضافہ قرار دیا اور تمام فریقین سے تحمل اور عالمی قوانین کی پاسداری کی اپیل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں