فیفا نے ایران کے میچز امریکا میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایران نے سیکیورٹی خدشات کے باعث میکسیکو منتقلی کی درخواست دی تھی۔
زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق میچز پہلے سے اعلان شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ ایران کے وزیر کھیل نے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے۔
ایران نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر میچز کی منتقلی کی درخواست دی تھی، تاہم فیفا نے واضح کیا کہ تمام ٹیمیں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق میچز کھیلیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ٹیم کو امریکا آنے کی اجازت دینے کا کہا، مگر سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کیے۔ ایرانی فٹبال ٹیم کا کہنا ہے کہ کسی کو انہیں ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا اختیار نہیں۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ اور سفیر نے امریکا کی جانب سے ویزا اجرا میں مشکلات پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔













