وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر-روہڑی پل کی تعمیر کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، جس سے ٹریفک دباؤ میں کمی متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر-روہڑی پل کی تعمیر کا فیصلہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ 51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، سندھ میں بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کے ساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔ نئے پل کی تعمیر سکھر اور روہڑی سمیت ملحقہ علاقوں کو بہتر طور پر منسلک کرے گی اور موجودہ راستوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گی۔

وزیر بلدیات سندھ نے بتایا کہ لینس ڈاؤن پل پر بھاری ٹریفک کی پابندی کے باعث ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔ نئے پل سے ٹریفک جام اور رش میں واضح کمی متوقع ہے۔

وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے لیے پروجیکٹ ڈویلپمنٹ فسیلٹی کی منظوری دے دی ہے اور سندھ میں پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں