اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کے چاند کے جلد اعلان کی درخواست پر سماعت، وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کے چاند کے اعلان میں تاخیر پر وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کے چاند پر وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلد اعلان کرنے کے حکم کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں اور پھر میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے، اس عمل میں وقت لگ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاند نظر آئے بغیر اعلان نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا اس معاملے پر وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی۔

دیگر متعلقہ خبریں