مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار، 2 رضاکار جاں بحق

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار، دو رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کی گاڑی کا حادثہ، 2 رضاکار جاں بحق

وانڈہ یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مولانا فضل الرحمن کے فرزند مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں انصار السلام کے دو رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ سی پیک موٹروے پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، جس میں گاڑی نیچے گر گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن میں ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں