سری لنکا کی فٹز ایئر نے کولمبو سے لاہور کیلئے پروازیں یکم اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکا کی ایئرلائن فٹز ایئر نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یکم اپریل سے کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فٹز ایئر کو پاکستان میں فضائی آپریشن کی اجازت دی ہے جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹس بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔
فٹز ایئر بدھ اور ہفتہ کو پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے ایئربس 320 طیارے استعمال ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مسافروں کو سہولیات ملیں گی اور ایوی ایشن شعبے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔















