ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے ہنگامی دوروں کا اعلان کیا اور ایران کو اشتعال انگیزی سے بچنے کا مشورہ دیا۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکیہ نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مشرق وسطیٰ ممالک کے ہنگامی دورے کا اعلان کیا ہے تاکہ خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے ترکیہ اپنا لائحہ عمل پیش کر سکے۔
حاقان فیدان نے کہا کہ موجودہ جنگ آگ کا گھیرا ہے جو علاقائی استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے ایران کو اشتعال انگیزی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی لانے کا مطالبہ بھی کیا۔
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایرانی رہنماؤں کو شہید کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی لاریجانی سمیت ایرانی سیاستدانوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔












